رواں ماہ کے پہلے ہفتہ میں ترکیہ اور شام زلزلوں کے زبردست جھٹکوں سے لرز گیا تھا۔ دونوں ممالک میں مجموعی طور پر 46000 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں اور لاکھوں عمارتیں ملبہ میں تبدیل ہو گئیں۔ ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد ترکیہ میں زیادہ تھی اس لیے کئی ممالک نے بڑھ چڑھ کر اس ملک کی امداد کی۔ زبردست مہنگائی اور معاشی بحران کا سامنا کر رہے پاکستان نے بھی ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کے لیے امداد بھیجی۔ لیکن اب ایک ایسی سچائی سامنے آئی ہے جس نے پاکستان کو پوری دنیا کے سامنے شرمسار کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے زلزلہ متاثرہ ترکیہ کو جو امدادی سامان بھیجے ہیں، وہ 21 کنٹینر پر مشتمل ہیں۔ ان میں وِنٹرائزڈ ٹینٹ، کمبل و دیگر سامان شامل ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ وہی امدادی سامان ہیں جو ترکیہ نے سیلاب متاثرہ پاکستان کو بھیجے تھے۔ یعنی ترکیہ کی امداد کو ہی دوبارہ پیکنگ کر پاکستان نے ترکیہ روانہ کر دیا۔ جب ترکیہ کی عوام نے اسے کھول کر دیکھا تو وہ حیران رہ گئے۔
اس سلسلے میں پاکستان کے سینئر صحافی شاہد منظور نے ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے اہم تبصرہ کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ’’راحتی اشیا پر پاکستانی حکومت کا ٹیگ لگا ہوا ہے۔ لیکن وہاں کی عوام نے جب اسے کھول کر دیکھا تو اُس پر لکھا ہوا تھا ’ترکیہ کی طرف سے محبت کے ساتھ‘۔ یعنی یہ وہی چیزیں ہیں جو گزشتہ سال سیلاب کے بعد ترکیہ نے پاکستان کو بھیجی تھیں۔‘‘