دنیا میں موجود الگ الگ ممالک میں زندگی جینے کا طریقہ بھی الگ الگ ہوتا ہے، اور قوانین بھی الگ الگ۔ کچھ ممالک اپنے یہاں عجیب و غریب قوانین کے لیے پوری دنیا میں موضوعِ بحث بنتے ہیں۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں ٹوائلٹ یعنی بیت الخلاء استعمال کرنے کے بعد فلش (پانی بہانا) نہ کرنے پر سزا کا التزام ہے؟ یہ قانون سنگاپور میں ہے، جہاں ٹوائلٹ فلش نہ کرنے پر آپ کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑ سکتی ہے۔ یہ قانون لوگوں سے ٹوائلٹ فلش نہ کرنے کی گندی عادت چھڑانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق سنگاپور میں اگر کسی نے ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد فلش نہیں کیا تو اسے 150 ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ ہندوستانی کرنسی میں اسے تبدیل کیا جائے تو تقریباً 8000 روپے ہوگا۔ اگر کوئی شخص اس جرمانہ کو بھرنے میں ناکام ہوتا ہے تو اسے جیل کی ہوا کھانی پڑ سکتی ہے۔

سنگاپور سے زیادہ دلچسپ قانون تو سوئٹزرلینڈ میں ہے۔ یہاں اگر آپ نے رات 10 بجے کے بعد ٹوائلٹ کا استعمال کر فلش کیا تو جیل ہو سکتی ہے۔ دراصل سوئٹزرلینڈ میں ٹوائلٹ فلش کیے جانے کو صوتی آلودگی تصور کیا جاتا ہے۔ یعنی اگر آپ نے سوئٹزرلینڈ میں 10 بجے رات کے بعد ٹوائلٹ فلش کیا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ نے صوتی آلودگی سے کسی کی نیند خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ ایسے میں حکومت آپ پر جرمانہ لگا سکتی ہے۔