رمضان المبارک کا چاند دیکھے جانے کا اعلان ہندوستان میں آج (2 اپریل) کئی ہلال کمیٹیوں کے ذریعہ کر دیا گیا۔ ان اعلانات کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ماہِ رمضاں کی آمد کے پیش نظر مبارکبادیوں کا ایک دراز سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ وہاٹس ایپ، ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر ایک سے بڑھ کر ایک پیغامات شیئر کیے جا رہے ہیں۔ کچھ پیغامات عربی دعاؤں کی صورت میں ہیں، تو کچھ اشعار کی شکل میں۔ اشعار والے پیغامات کی تعداد زیادہ ہے۔ آئیے یہاں پڑھتے ہیں رمضان المبارک پر بھیجے جا رہے کچھ اہم پیغامات…

’’رمضان المبارک کی آمد پر بہت بہت مبارکباد قبول فرمائیں۔ الله پاک آپ کی جان، مال، ایمان، اعمال، عزت، آبرو، روزی، كمائی، رزق، علم، عمل، گھر، کاروبار، دسترخوان، اولاد، زندگی، خوشیاں، عبادات، تقوی، اخلاص، اخلاق، سادگی، عاجزی، انکساری اور عمر میں برکتیں، رحمتیں، وسعتیں، رفعتیں اور عروج و بلندیاں عطاء فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔‘‘

رمضان لے کر آیا ہے دعاؤں کی جھولی میں خدا کے الفاظ
دل سے اللہ کو یاد کرو، اور پڑھتے رہیے نماز

کچھ اس قدر پاک ہو رشتہ تیرے میرے درمیاں
جیسے تقریب عید اور ماہِ رمضاں کا
رمضان مبارک!

ہو رہی سحر و افطار کی تیاری
سج رہی دعاؤں کی سواری
پورے ہوں آپ کے ہر ارمان
مبارک ہو آپ سب کو پیارا رمضان
رمضان مبارک!

اے ماہِ رمضاں آہستہ چل
ابھی کافی قرض چکانا ہے
اللہ کو کرنا ہے راضی
اور گناہوں کو مٹانا ہے
خوابوں کو لکھنا ہے
اور رب کو منانا ہے
رمضان مبارک!