ریپڈو بائک-ٹیکسی ایپ کا اشتہار کر کے مشہور اداکار اَلو ارجن مصیبت میں پھنس گئے ہیں۔ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے ان کے اشتہار کی مخالفت کرتے ہوئے نوٹس بھیجا ہے۔ دراصل حال ہی میں یوٹیوب پر جاری ہونے والے اس اشتہار میں اَلو ارجن کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ ریاست کی بسیں کافی تاخیر سے آپ کو منزل تک پہنچاتی ہیں، جب کہ اس ایپ کے ذریعہ آپ بائک سے جلدی اور حفاظت کے ساتھ پہنچ سکتے ہیں۔

اس اشتہار میں الّو ارجن ڈوسا فروخت کرنے والے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ خریدار سے کہتے ہیں کہ بھیڑ سے بھری بس سے جانے کے بجائے اس ایپ کے ذریعہ ملی بائک سے کمفرٹیبل ہوکر جائیں۔ الّو اس میں آندھرا پردیش کے مغربی گوداوری ضلع کے ایک گاؤں ویروسارام راستے پر آندھرا پردیش کی بس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں۔

تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر وی سی سجنر نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشتہار کو کچھ لوگوں نے پسند نہیں کیا ہے جن میں بس میں جانے والے مسافرین اور ملازمین شامل ہیں۔ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو نیچا دکھانا نہ ہی تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن مینجمنٹ اور مسافر کو پسند آیا، اور نہ ہی اسے سبکدوش ملازمین برداشت کریں گے۔ منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ بس عام آدمی کے لیے ہے اور اداکار کو چاہیے کہ وہ ایسے اشتہارات کو پروموٹ کریں جو پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لیے ہوں۔