آج ہم 73واں یوم جمہوریہ منا رہے ہیں۔ آپ کے لیے ملک کے قابل فخر آئین پر جشن منانے کا یہ بہترین دن ہے۔ اس مبارک موقع پر ملک کا گوشہ گوشہ حب الوطنی کے رنگ میں پوری طرح رنگ چکا ہے۔ اگر آپ اپنی خوشی کو دوبالا کرنا چاہتے ہیں تو حب الوطنی سے لبریز بالی ووڈ کے ان 5 نغموں کا لطف لے سکتے ہیں۔

(1) یہ دیش ہے ویر جوانوں کا: ’نیا دور‘ فلم کا یہ نغمہ آج بھی اپنی تازگی برقرار رکھے ہوئے ہے اور جوانوں کا سینہ فخر سے چوڑا کر دیتا ہے۔ 1957 میں ریلیز فلم کا یہ نغمے ساحر لدھیانوی نے لکھا ہے جبکہ محمد رفیع اور بلبیر نے اپنی آواز دی ہے۔ (2) جہاں ڈال ڈال پر: فلم ’سکندر اعظم‘ میں محمد رفیع کی آواز میں گایا گیا یہ نغمہ ہندوستان کے خوشحال اور قابل فخر ماضی کی داستان بیان کرتا ہے۔

(3) اے میرے وطن کے لوگو: 1962 میں ہند-چین جنگ میں شہید جوانوں کی یاد میں پردیپ کا لکھا یہ نغمہ آج بھی لوگوں کی آنکھیں نم کر دیتا ہے۔ لتا منگیشکر نے اسٹیج پر جب پہلی بار اس نغمہ کو گایا تھا تو وزیر اعظم پنڈت نہرو کی آنکھیں بھی بھر آئی تھیں۔ (4) ماں تجھے سلام: اے. آر. رحمان کی آواز میں یہ نغمہ سن کر جسم میں ایک سہرن سی پیدا ہو جاتی ہے۔ (5) بھارت ہم کو جان سے پیارا ہے: ہریہرن کی منفرد آواز میں مدھو اور اروند سوامی پر فلمایا گیا یہ نغمہ فلم ’روجہ‘ کا ہے۔