رشی کپور کے شیدائیوں کے لیے خوشخبری ہے۔ آنجہانی اداکار کی آخری فلم ’شرما جی نمکین‘ 31 مارچ کو امیزن پرائم پر دنیا بھر میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔ فلم میں رشی کپور شرما جی کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے اور پریش راول بھی اسی کردار کو ادا کرتے دیکھے جائیں گے۔ ایس اس لیے کیونکہ رشی کپور فلم مکمل ہونے سے پہلے ہی اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔ نتیجہ کار باقی بچے کام کو کرنے کے لیے پریش راول کو منتخب کرنا پڑا۔
’شرما جی نمکین‘ سیلف رئیلائزیشن اور خود کو تلاش کرنے کی کہانی ہے۔ فلم میں رشی کپور ریٹائر ہوئے شرما جی کے کردار میں ہیں جو ایک بے چین عورت کے ’کِٹی سرکل‘ میں شامل ہونے کے بعد کوکنگ کو لے کر جنونی ہو جاتا ہے۔ ’شرما جی نمکین‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پہلی بار دو سینئر اداکار ایک ساتھ، ایک ہی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایکسیل انٹرٹینمنٹ کے کو فاؤنڈر رتیش سدھوانی نے رِشی کپور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے ہم شکرگزار ہیں۔ یہ ان کا آخری آن اسکرین کردار بن گیا ہے۔ یہ فلم ان کے زبردست اسٹارڈم، جادو اور کشش کے تئیں ہمارا خراج عقیدت ہے۔
ہتیش بھاٹیہ کی ہدایت کاری اور ایکسیل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنی ’شرما جی نمکین‘ میں جوہی چاؤلہ، ستیش کوشک، سہیل نیر، تاروک رینا، شیبا چڈھا اور ایشا تلوار جیسے اداکار بھی رشی کپور اور پریش راول کا ساتھ دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔