مشہور اداکارہ ثناء خان نے بالی ووڈ اور گلیمر کی دنیا کو ’مذہب اسلام‘ سے دوری کا سبب بتاتے ہوئے بھلے ہی الوداع کہہ دیا ہو، لیکن انھیں سرخیاں بننا اور اخبارات و ڈیجیٹل دنیا میں موضوعِ بحث بننا آج بھی پسند ہے۔ وہ اکثر سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ایسی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جو ان کے شیدائیوں اور سوشل میڈیا سے جڑے لوگوں کو متاثر کرتی ہیں۔ ان تصویروں اور ویڈیوز میں وہ باحجاب نظر آتی ہیں۔ کئی تصویروں اور ویڈیوز میں تو وہ اپنے شوہر انس سید کے ساتھ بھی دکھائی دیتی ہیں۔ تازہ تصویر انھوں نے برج خلیفہ کے ریسٹورینٹ میں چائے پیتے ہوئے شیئر کی ہے جس پر خوب لائکس مل رہے ہیں اور تبصرے بھی ہو رہے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ دبئی کے سب سے اونچے ریسٹورینٹ پر جو چائے ثناء خان پی رہی ہیں، اس پر 24 کیریٹ گولڈ یعنی سونے کی سطح چڑھی ہوئی ہے۔ اس چائے کی قیمت 160 درہم (تقریباً 3300 روپے) بتائی جا رہی ہے۔ ثناء خان کے شیدائی ان تصویروں کو لائکس تو کر ہی رہے ہیں، مہنگی گولڈ پلیٹیڈ چائے سے متعلق حیرانی بھی ظاہر کر رہے ہیں۔ ثناء خان نے ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’اپنی زندگی کو ان لوگوں کی زندگی سے موازنہ مت کیجیے جو خراب زندگی جیتے ہیں۔ اس دنیا میں خرابی والی زندگی جینے والے لوگ زیادہ کامیاب نظر آتے ہیں، لیکن اللہ کے سامنے یہ کامیاب نہیں ہیں۔ اور یہی چیز معنی بھی رکھتی ہے۔‘‘