سونی ٹی وی کے ڈانس ریئلٹی شو ’انڈیاز بیسٹ ڈانسر سیزن-2‘ کا تاج سومیا کامبلے نے اپنے نام کر لیا ہے۔ اس سیزن میں میں گورو سرون، سومیا کامبلے، جمرود، روجا رانا، رکتیم ٹھاکُریا کو 5 فائنلسٹ کے طور پر منتخب کیا گیا تھا جس میں سومیا کامبلے کو فاتح اعلان کیا گیا۔ مہاراشٹر کے پونے کی رہنے والی سومیا کامبلے کو بیسٹ ڈانسر کا خطاب جیتنے پر خوبصورت ٹرافی کے ساتھ ہی سونی ٹی وی کی طرف سے 15 لاکھ روپے کا چیک اور ایک چمچماتی ہوئی گاڑی بھی دی گئی۔
غور طلب ہے کہ خطاب جیتنے والی سومیا کی کارکردگی سے معروف گلوکارہ آشا بھوسلے کافی متاثر ہوئی تھیں۔ انہوں نے سومیا کو ’ہماری چھوٹی ہیلن‘ کہہ کر پکارا تھا اور پھر وہ اسی لقب سے پکاری جنے لگی۔ سومیا نے اپنے ڈانسنگ اسکِل سے ججوں اور اپنے چاہنے والوں کا دل جیت لیا تھا۔
سومیا کی جیت میں کوریوگرافر ورتیکا جھا کا بڑا تعاون رہا جس کی وجہ سے ورتیکا کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ انہیں بطور انعام 5 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ 4 فائنلسٹ میں فرسٹ رنر اَپ گورو سرون، سیکنڈ رنر اَپ روجا رانا کو منتخب کیا گیا۔ جبکہ رکتیم ٹھاکُریا کو تیسرا اور جمرود کو چوتھا مقام حاصل ہوا۔ ان سبھی کو 1-1 لاکھ روپے کا انعام ملا۔ واضح ہو کہ سومیا کامبلے طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے فائنل میں شریک نہیں ہو پائی تھیں اور ان کی کوریوگرافر ورتیکا نے بھی کسی طرح کی کوئی پرفارمنس نہیں دی تھی۔