اوماکانت پرساد سنگھ: ان کی پیدائش 4 اپریل 1923 کو سارن ضلع واقع نریندر پور گاؤں کے متوسط طبقہ میں ہوئی تھی۔ اوماکانت جب شہید ہوئے تو ان کی عمر 19 سال تھی اور وہ نویں درجہ میں زیر تعلیم تھے۔

رامانند سنگھ: رام موہن رائے سیمنری میں 11ویں درجہ کے طالب علم تھے۔ یہ مسوڑھی میں شہادت نگر (اب دھنروا) کے باشندہ تھے اور شہید ہونے سے ایک سال پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔

ستیش پرساد جھا: بھاگلپور ضلع باشندہ ستیش پٹنہ کالجیٹ اسکول کے 10ویں درجہ کے طالب علم تھے۔ اسکول کے ہاسٹل میں رہ کر پڑھائی کر رہے ستیش تحریک آزادی کو لے کر بہت سنجیدہ تھے۔

جگپتی کمار: بہار نیشنل کالج میں سال دوئم کے طالب علم جگپتی کمار کی پیدائش مئی 1923 میں ہوئی تھی۔ پہلی صف میں کھڑے جگپتی کو پہلی گولی پیر میں لگی اور دوسری گولی سینے کو پار کرتے ہوئے نکل گئی۔

دیویپد چودھری: سلہٹ جمالپور باشندہ دیویپد ملر ہائی اسکول میں نویں درجہ کے اسٹوڈنٹ تھے۔ ان کی پیدائش 16 اگست 1928 کو ہوئی تھی۔

راجندر سنگھ: ان کی پیدائش 5 دسمبر 1924 کو بنواری چک، نیا گاؤں (سارن) میں ہوئی تھی۔ 8 اگست 1942 کو گھر سے صبح نکلنے کے بعد دیر شام تک گھر نہیں لوٹے تو ان کے والد تلاش کرنے نکلے۔ پھر 11 اگست کو شہادت کی خبر ملی۔

رام گووند سنگھ: پٹنہ کے دشرتھ نامی گاؤں میں گووند کی پیدائش 1925 میں ہوئی تھی۔ پنپن ہائی اسکول میں انٹر کے طالب علم تھے اور شادی اگست انقلاب کے تقریباً ڈیڑھ سال قبل ہوئی تھی۔