پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شروع سے ہی تیز گیندبازوں کی کوئی کمی نہیں رہی۔ ہر دور میں اس کے پاس ایک سے ایک بہترین تیز گیندباز موجود رہے۔ یہاں تک کہ جب موجودہ پاکستنانی ٹیم گیندبازی کی سطح میں بہت کمزور نظر آ رہی ہے، تب بھی ان کے پاس شاہین آفریدی اور حسن علی جیسے لاجواب تیز گیندباز دستیاب ہیں۔ پاکستان میں اتنے بڑے پیمانے پر لگاتار اوّل درجے کے تیز گیندبازوں کے سامنے آنے کے پیچھے کی اصل وجہ کیا ہے، اس پر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنا ترک پیش کیا ہے۔ انہوں نے اس کے پیچھے کی اصل وجہ کھانے پینے کا انداز اور گھریلو حالات بتائی۔
شعیب اختر نے آسٹریلیائی تیز گیندباز بریٹ لی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں کھانے پینے اور ماحولیات جیسے فیکٹر کام کرتے ہیں۔ ساتھ ہی یہاں میرے جیسے لوگ ہیں جو توانائی سے بھرپور ہیں۔ ہم مختلف اقسام کے گوشت کھاتے ہیں جس سے جانوروں کی طرح جوشیلے اور پھرتیلے بن جاتے ہیں۔ جب تیز گیندبازی کی بات آتی ہے تو ہم شیروں کی طرح دوڑتے ہیں۔ ہم لوگوں کو تیز گیندبازی کرنے میں خوشی ملتی ہے۔
غور طلب ہے کہ شعیب اختر اور بریٹ لی نے حال ہی میں عمان میں کھیلی گئی لیجنڈس کرکٹ لیگ میں حصہ لیا تھا، جس میں بریٹ لی نے ورلڈ جائنٹس کی نمائندگی کی تھی۔ شعیب اختر نے ایشیا لائنس کی طرف سے اپنے جوہر دکھائے تھے۔ فائنل مقابلے میں ورلڈ جائنٹس نے ایشیا لائنس کو 25 رنوں سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔