یہ بات سچ ہے کہ ذمہ داریاں کئی بار انسان کو مشین بنا دیتی ہے۔ اس کی بہترین مثال گزشتہ 11 جون کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو ہے۔ اس میں ایک سرکاری ملازم جس تیزی کے ساتھ کاغذات پر اسٹامپ لگا رہا ہے، وہ انسان کم اور مشین زیادہ معلوم پڑ رہا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی حیران ہوئے بغیر نہیں رہ پائیں گے۔