گھانا کی مشہور اداکارہ روسمنڈ ایلیڈ براؤن نے گزشتہ 9 اگست کو اسلام مذہب اختیار کر سبھی کو حیران کر دیا تھا۔ کئی لوگوں نے کہا کہ ان پر دباؤ بنایا گیا، لیکن روسمنڈ نے ایسے الزامات کو سرے سے مسترد کر دیا۔ مذہب اسلام اختیار کرنے کے بعد یوٹیوب پر اَپلوڈ ایک ویڈیو میں روسمنڈ نے مذہب تبدیلی کی اصل وجہ ظاہر کر دی تھی، اور اب ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے لباس کے بارے میں بات کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ تازہ ویڈیو میں روسمنڈ کہتی ہیں ’’معاف کیجیے، اب میں چھوٹے اور فحش کپڑے نہیں پہنوں گی۔ مسلم مذہب اختیار کرنے کے بعد مجھ سے ایسے کپڑے پہننے کی امید کی جا رہی ہے جس سے پورا جسم ڈھکا رہے، اور میں ایسے کپڑے پہن کر خوش ہوں۔ جسم ڈھکنے والے کپڑے پہن کر بھی میں خوبصورت ہی نظر آؤں گی۔‘‘

روسمنڈ نے اسلام مذہب اختیار کرنے کے بعد اپنے یوٹیوب چینل پر اب تک چھ ویڈیوز شیئر کیے ہیں۔ ان سبھی ویڈیوز میں وہ اسلامی لباس پہنے ہوئی ہیں۔ ایک ویڈیو میں وہ یہ بھی بتا رہی ہیں کہ انھوں نے 9 سالہ بیٹے کی وجہ سے اسلام کو اختیار کیا، اور اس لیے بھی کہ اس کے والد مسلم ہیں۔ وہ مزید کہتی ہیں ’’مجھے ہمیشہ سے مسلمانوں اور اسلام مذہب سے محبت تھی، اسی لیے میں نے اسلام قبول کیا۔ مجھے کسی کو خوش نہیں کرنا، سوائے اللہ کے۔‘‘ واضح رہے کہ روسمنڈ نے اپنا نیا نام ہانیہ روسمنڈ ایلیڈ براؤن رکھا ہے۔