دہلی کی شدید ٹھنڈک نے ابھی سے لوگوں کی حالت خراب کرنی شروع کر دی ہے۔ بالی ووڈ ادکار کارتک آرین بھی اس کی زد میں ہیں اور ’شہزادہ‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران اس شدید سرد لہر نے ان کے دھوئیں نکال دیے۔ کارتک نے خود اس کا اعتراف کرتے ہوئے شوٹنگ کی کچھ تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ڈالے ہیں۔
کارتک نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’9 ڈگری، دلّی کی سردی میں دھوئیں نکل رہے ہیں۔‘‘ ویڈیو میں وہ منھ سے دھواں نکالتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔ ایک دیگر ویڈیو میں کارتک نے لکھا ہے ’’ایکشن ٹیم کو بھی ٹھنڈ لگتی ہے۔‘‘ کارتک ایک تصویر میں جیکٹ پہنے نظر آ رہے ہیں اور ٹھنڈ کی وجہ سے اپنے کانوں کو چھپائے ہوئے بھی ہیں۔ تصویر کے نیچے وہ لکھتے ہیں ’’یار یہاں تو بہت ٹھنڈی ہے۔‘‘
واضح ہو کہ ’شہزادہ‘ فلم کا یہ دوسرا شیڈول چل رہا ہے۔ فلم میں کارتک آرین کے ساتھ کیرتی سینن مرکزی کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی، جبکہ ان کے ساتھ منیشا کوئرالہ اور پریش راول بھی اہم کردار میں ہوں گے۔ فلم کو روہت دھون نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ گزشتہ مہینے ہی فلم کا پہلا شیڈول ختم ہوا تھا۔ ’شہزادہ‘ اَلو ارجن کی تیلگو فلم ’الا بیکنٹھ پُرامُولو‘ کا ہندی ریمیک ہے۔ کارتک کی پچھلی فلم کی بات کریں تو ڈائریکٹر رام مادھوانی کی ’دھماکہ‘ میں وہ نظر آئے تھے جو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔