کیرالہ میں سیلاب نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اس درمیان ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے ثابت کیا ہے کہ ہر حال میں خوشی تلاش کی جا سکتی ہے۔ دراصل ویڈیو سیلاب میں کھانا بنانے کے برتن میں بیٹھ کر دو لوگوں کے مندر پہنچنے کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں لڑکا اور لڑکی شادی کے لیے اس طرح مندر پہنچے۔ دونوں کی شادی پہلے سے مقرر تھی اور وہ اسے ٹالنا نہیں چاہتے تھے۔ پھر کچھ لوگوں نے دولہا-دلہن کو کھانا بنانے کے بڑے سے برتن میں بٹھایا، اور پھر وہ برتن تیرتے ہوئے مندر پہنچا۔ مندر میں دونوں کی شادی بھی ہوئی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ آپ بھی دیکھیں۔