گزشتہ سال 20 دسمبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لومڑی اور شیر کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں لومڑی جنگل کے راجہ شیر کو چھیڑتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ شیر آرام فرما رہا تھا، تبھی پیچھے سے لومڑی آتی ہے۔ وہ شیر کے پونچھ کو کاٹتی ہے اور فرار ہو جاتی ہے۔ بے چارہ شیر اس لومڑی کا کچھ بھی نہیں بگاڑ پاتا۔ آپ بھی دیکھیے یہ دلچسپ ویڈیو۔