گزشتہ دنوں جدہ میں زوردار بارش ہوئی تھی۔ اس بارش کی وجہ سے کچھ مقامات پر سیلاب کا نظارہ دیکھنے کو ملا۔ غالباً اسی موقع کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص چاروں طرف سے سیلاب کے گھیرے میں دکھائی دے رہا ہے، اور ایسی حالت میں بھی وہ نماز پڑھ رہا ہے۔ ’خبرنی ڈاٹ کام‘ پر شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ کار سے نماز کے لیے اترا تھا جب سیلاب نے گھیر لیا۔ آپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو…