اللّٰہ کے فضل و کرم سے ’ألف اسلامی دعوہ‘ کی طرف سے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں منعقد دس روزہ ’اسلامی کوئز مقابلہ‘ کا نتیجہ برآمد ہو گیا ہے۔ کوئز کا نتیجہ جاری کرنے کے لیے گزشتہ روز شیخ عبد السلام عمری کی نظامت میں پروگرام کا آغاز ہوا اور نتیجہ یعنی ریزلٹ کا اعلان کرنے سے پہلے صدرِ مجلس شیخ مقصود الحسن فیضی حفظہ اللہ نے سامعین کو بہت قیمتی نصیحتوں سے نوازا۔ انھوں نے بتایا کہ ہمیں کن لوگوں سے اپنے دینی سوالات قائم کرنے چاہئیں، کن لوگوں سے دور رہنا چاہیے، اور حقیقی معنوں میں کون ہیں جو فتویٰ دینے کے اہل ہیں۔

صدرِ مجلس کے کلمات کے بعد اعلیٰ نمبرات حاصل کرنے والوں کے درمیان آن لائن قرعہ اندازی کی گئی۔ متعدد افراد نے کوئز میں صد فیصد نمبرات حاصل کیے تھے جن کے نام قرعہ اندازی میں شامل کیے گئے۔ قرعہ اندازی میں 10 لوگوں کو نام نکالے گئے جنھیں انعامات دیے جائیں گے۔ خوش قسمت انعام یافتگان کے نام اس طرح ہیں: محمد اعظم، ساریہ، سمیرہ خاتون، شیخ ارحمہ، محمد فرحان، فضل الرحمن، شیخہ فاطمہ، شکیل احمد، خالد عزیز، حنین شیخ۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ’ألف اسلامی دعوہ‘ کی طرف سے کوئز میں شرکت کرنے والے سبھی شرکاء کو سرٹیفکیٹ دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے کوئز کے شرکاء ذیل میں دیے گئے لنک پر کلک کریں:
http://Imw3.com/alif-certification

تقریب کے آخر میں اس کوئز کو بہتر انداز میں پیش کرنے کے لیے ’ألف اسلامی دعوہ‘ اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔