آئندہ سال اتر پردیش میں اسمبلی انتخاب ہونا ہے اور سبھی بڑی-چھوٹی سیاسی پارٹیوں نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ اتر پردیش کی یوگی حکومت اپنے کیے گئے کاموں کے بڑے بڑے اشتہارات اخباروں میں شائع کرا رہی ہے۔ ایسا ہی ایک اشتہار ’انڈین ایکسپریس‘ کے سنڈے ایڈیشن میں شائع ہوا ہے جس پر ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔ دراصل ’یوگی آدتیہ ناتھ کے زیر نگرانی بدلتا اتر پردیش‘ عنوان سے شائع اشتہار میں مغربی بنگال کے مشہور ’ماں فلائی اوور‘ کی تصویر لگی ہوئی ہے۔
اس اشتہار کے منظر عام پر آنے کے بعد بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے مکل رائے نے کہا کہ ’’پی ایم مودی اتنے بے بس ہیں کہ وزیر اعلیٰ بدلنے کی جگہ پارٹی کو بچانے کے لیے اب ممتا بنرجی کی قیادت میں ہوئے ترقیاتی کاموں کی تصویریں استعمال کرنے میں بھی انھیں گریز نہیں۔‘‘ اس تعلق سے سینئر خاتون صحافی روہنی سنگھ نے جو ٹوئٹ کیا ہے اس میں لکھا ہے ’’کلکتہ کی سڑک چرائی ٹھیک، کلکتہ کی بلڈنگ چرائی ٹھیک، لیکن یوگی جی اپنے اشہتار میں پیلی ٹیکسی تک ہٹانا نہیں بھولے۔‘‘
عآپ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بھی یوگی حکومت کے اس اشتہار پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر اشتہار کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’ایسی ترقی نہ سنی ہوگی نہ دیکھی ہوگی۔ کلکتہ کا فلائی اوور کھینچ کر لکھنؤ لے آئے۔ ہمارے سی ایم آدتیہ ناتھ جی بھلے ہی اشتہار میں لے آئے، لیکن لائے تو۔‘‘