کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا سب سے چھوٹا ملک کون ہے؟ اگر آپ گوگل پر تلاش کریں گے یا جنرل نالج کی کتاب میں دیکھیں گے تو جواب ہوگا ’ویٹکن سٹی‘۔ لیکن ذرا ٹھہریے… دنیا میں اس سے چھوٹا ملک بھی موجود ہے جہاں کی آبادی 50 سے بھی کم ہے۔ اس ملک کو دنیا کا ’مائیکرو نیشن‘ کہا جاتا ہے اور نام ہے ’سی لینڈ‘۔ بین الاقوامی سطح پر اسے نیشن یعنی ملک کی منظوری حاصل نہیں ہے، اس لیے مائیکرو نیشن کہا جاتا ہے۔
سی لینڈ دراصل انگلینڈ کے سفولک سمندری ساحل سے تقریباً 10 کلومیٹر دور واقع ہے۔ یہ کھنڈر ہو چکے ایک سمندری قلع پر موجود ہے جسے برطانیہ نے دوسرے عالمی جنگ کے دوران بنایا تھا۔ سی لینڈ کا رقبہ تقریباً 250 میٹر ہے، یعنی ایک کلومیٹر کا چوتھائی حصہ۔ اس مائیکرو نیشن پر الگ الگ وقت میں الگ الگ لوگوں کا قبضہ رہا۔ اکتوبر 2012 میں رائے بیٹس نے خود کو سی لینڈ کا راجہ قرار دیا۔ ان کی موت کے بعد یہاں ان کے بیٹے مائیکل کی بادشاہت ہے۔
اس چھوٹے سے ملک کے بارے میں یہ جاننا دلچسپ ہوگا کہ اس کا اپنا پرچم ہے، اپنا قومی ترانہ اور اپنی کرنسی بھی ہے۔ یہ جانکاریاں https://sealandgov.org ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ اس ملک کا ’پرنسپلٹی آف سی لینڈ‘ کے نام سے فیس بک پیج بھی بنا ہوا ہے۔ پہلے بہت کم لوگوں کو اس مائیکرو نیشن کے بارے میں پتہ تھا۔ لیکن اب تو سیاح بھی وہاں پہنچنے لگے ہیں۔