سرکاری ملازمت کی خواہش رکھنے والے امیدواروں کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔ ریلوے ریکروٹمنٹ (آر آر سی) نے مغربی ریلوے کے تحت ٹریڈ اپرینٹس کے میکینک سمیت کئی عہدوں پر اسامی نکالی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے لیے کوئی تحریری امتحان نہیں ہوگا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فٹر، ویلڈر، کارپینٹر، ٹرنر، پینٹر، میکینک، الیکٹریشین، پلمبر وغیرہ کے 3612 عہدوں کو پُر کیا جائے گا۔ ان عہدوں پر تقرری کے خواہش مند اور اہل امیدوار آفیشیل ویب سائٹ http://rrc-wr.com/ پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔
غور طلب ہے کہ مذکورہ عہدوں پر تقرری کے لیے درخواست کا عمل شروع ہو چکا ہے جو 26 جون 2022 تک جاری رہے گا۔ درخواست دہندگان میں سے قابل امیدواروں کا انتخاب کرنے کے مقصد سے ان کے دسویں درجہ میں حاصل نمبرات کو دیکھا جائے گا اور آئی ٹی آئی میں حاصل نمبرات کی بنیاد پر سلیکشن کیا جائے گا۔ یعنی امتحان اور انٹرویو کی ضرورت اس سلیکشن کے لیے نہیں ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے امیدوار درخواست نہیں دے سکیں گے جن کا آئی ٹی آئی کا ریزلٹ جاری نہیں ہوا ہے یا پھر وہ فیل ہو گئے ہیں۔ انجینئرنگ گریجویٹ اور ڈپلوما ہولڈر امیدوار بھی اس اپرینٹس کے لیے درخواست نہیں دے سکیں گے۔ درخواست کی فیس 100 روپے ہے۔ درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل اور خاتون امیدواروں کو کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔ اسامی کی اہلیت سے متعلق تفصیلی جانکاری یا پھر دیگر معلومات کے لیے نیچے دیے گئے نوٹیفکیشن کے لنک پر کلک کریں۔