’خبریں 250 الفاظ میں‘ نیوز ایپ کی خبریں میری نظر سے مسلسل گزر رہی ہیں۔ انھیں دیکھ کر میں نے محسوس کیا کہ اس نیوز ایپ اور ویب سائٹ میں ہنگامہ خیزی، انتشار، اختلاف کے بجائے ان خبروں کی ترجیح دی جاتی ہے جن میں اتحاد، امن، رواداری، یکجہتی کے پہلو نمایاں ہوتے ہیں۔ قلمی اخبارات سے لے کر الیکٹرانک نیوز ایپ اور ویب سائٹس تک کے لمبے سفر میں صحافت مختلف شکلوں میں سامنے آئی ہے، اور ایسے وقت میں جبکہ چہار جانب بدامنی، منافرت، عدم رواداری، فرقہ واریت کی فضا چھائی ہو، ایسے ناگفتہ بہ حالات میں صحافت خواہ پرنٹ میڈیا یا الیکٹرانک میڈیا کی ہو، اس کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ وہ ملک و قوم کے سامنے مثبت، معیاری اور حقائق پر مبنی خبریں قارئین و ناظرین کے سامنے پیش کرے۔

مجھے خوشی ہے کہ ’خبریں 250 الفاظ میں‘ کے اندر یہ احساس ذمہ داری بخوبی ہے۔ یہ ہمیشہ مختصر، جامع اور معیاری خبروں کو ترجیح دیتے ہوئے سماج میں مثبت پیغام دینے میں کامیاب ہے۔ ہم اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتے کہ اردو صحافت نے قوم و ملک کی تہذیب، تمدن، ثقافت اور سماجی اقدار کی عکاسی کی ہے۔ مذکورہ نیوز ایپ میں ان امور پر خاص توجہ دی جا رہی ہے جس کے باعث عوام کے درمیان ’خبریں 250 الفاظ میں‘ کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

میں ’خبریں 250 الفاظ میں‘ کے معیاری پیشکش کے لیے اس کے تمام اراکین کو اس کی پہلی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اوراس کی ترقی کے لئے دعاء گو ہوں۔

(تحریر: ڈاکٹر سید احمد قادری، سینئیر صحافی اور کالم نگار)

نوٹ: خبروں کے بہترین تجربہ کے لیے ’خبریں 250 الفاظ میں‘ نیوز ایپ یہاں کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔