کیا آپ اس بات پر یقین کر سکتے ہیں کہ کوئی شخص ایک معمولی پتّہ سے سریلی آواز نکال سکتا ہے؟ اگر نہیں، تو یہ ویڈیو دیکھیے جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں ہماچل پردیش کے راج کمار دھرو نامی شخص نے پتّہ کا جس طرح استعمال کیا وہ حیرت انگیز ہے۔ راج کمار ایک فلمی نغمے کی موسیقی اس پتّہ سے نکالتا ہے۔ ویڈیو میں موجود لوگ اس کی خوب تعریف کرتے سنائی پڑ رہے ہیں۔ واقعی دنیا میں ہرمندوں کی کوئی کمی نہیں۔ آپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو…