سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر روزانہ حیران کرنے والی کئی ویڈیوز دیکھنے کو مل جاتی ہیں۔ ایک انتہائی حیرت انگیز ویڈیو گزشتہ دنوں فیس بک پر پوسٹ کی گئی جس کو خوب لائکس مل رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایک مصور کی فنکاری دکھائی گئی ہے جو ایک بار پھر یہ ظاہر کرتا ہے کہ خدا کی اس دنیا میں ہنرمندوں کی کوئی کمی نہیں۔ آپ بھی اس ویڈیو کو دیکھ کر تعریف کیے بغیر نہیں رہیں گے۔