ٹی وی اداکارہ کویتا کوشک نے ایک نیک کام کے لیے اپنے لمبے بال کٹوا دیے ہیں۔ اس کٹے بال کا استعمال کینسر مریض کے لیے ’وِگ‘ بنانے میں کیا جائے گا۔ کویتا نے سوشل میڈیا پر اس کی جانکاری دیتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ اس میں وہ کٹے بال اپنے ہاتھ میں پکڑے ہوئے ہیں اور ان کے چہرے پر مسکراہٹ ہے۔ انہوں نے لکھا ہے ’’اور یہ کینسر مریضں کے لیے وِگ بنانے کے لیے عطیہ کیا ہے، اور میرا نیا لُک؟ انتظار کرو یار۔‘‘
کویتا کی اس ویڈیو کو ہزاروں لوگوں نے دیکھا ہے اور ان کے اس نیک کام کے لیے مشہور ہستیوں نے تعریفی کلمات بھی کہے ہیں۔ تناج ایرانی نے لکھا ہے ’’واہ کیا بات ہے۔‘‘ کرن کھنہ تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں ’’تم نے یہ پہلے ہی پلان کر لیا تھا۔ میں یقین کرتا ہوں کہ تم خوبصورت لگو گی۔‘‘
بال عطیہ کرنے کے تعلق سے کویتا کوشک نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بھی ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اس میں انھوں نے لکھا ہے ’’نروس… لیکن نئے لُک کے لیے پرجوش ہوں۔ اس سے مجھے وقت ملے گا اور صرف بالوں کی کیئر کرنے کے علاوہ فوکس کر پاؤں گی زیادہ سے زیادہ پروڈکٹ پر۔‘‘ غور طلب ہے کہ حال ہی میں مشہور اداکارہ مادھوری دیکشت کے بیٹے ریان نے بھی کینسر مریضوں کے لیے اپنے بال عطیہ کیے تھے۔ مادھوری نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کیا تھا جس میں ریان کے بال کٹتے نظر آ رہے تھے۔