دنیا میں ہنرمند لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ سڑکوں پر چلتے پھرتے کئی بار ٹیلنٹ کا خزانہ ہمیں دیکھنے کو مل جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر تو اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جو دیکھنے والے کو حیران کر دیتی ہیں۔ ایک ایسی ہی ویڈیو جیکی یادو نامی ٹوئٹر ہینڈل پر گزشتہ دنوں ڈالی گئی جو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو دیکھنے والوں کے لیے کھیل تماشہ ہو سکتی ہے، لیکن اِس ٹیلنٹ کو حاصل کرنا آسان نہیں۔ آپ بھی دیکھیے یہ ویڈیو۔