سوشل میڈیا پر کئی بار ایسے پوسٹس وائرل ہو جاتے ہیں جو ہر عام و خاص کو متاثر کرنے والے ہوتے ہیں۔ ایک ایسا ہی پوسٹ گزشتہ روز آئی اے ایس ارپت ورما نے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔ موجودہ نسل کے بیشتر افراد اس پوسٹ کو خود سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ پوسٹ تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔ پوسٹ میں ارپت ورما نے بتانے کی کوشش کی ہے کہ ہم وہ آخری نسل ہیں جس کے پاس کئی معنوں میں ایسی معصوم ماں ہے جس کا نظارہ آنے والے دور میں دکھائی نہیں دے گا۔ آئیے نیچے پڑھتے ہیں 2015 بیچ کے آئی اے ایس افسر ارپت ورما کے ذریعہ کیے گئے پوسٹ کی مکمل تحریر:

’’ہم وہ آخری نسل ہیں، جن کے پاس ایسی معصوم ماں ہے جن کا…

  • نہ کوئی سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ ہے
  • نہ تصویر، سیلفی کا کوئی شوق ہے
  • انھیں یہ بھی نہیں پتہ کہ اسمارٹ فون کا لاک کیسے کھلتا ہے
  • جن کو نہ اپنا یومِ پیدائش پتہ ہے
  • انھوں نے بہت کم سہولتوں میں اپنی پوری زندگی گزاری، بغیر کسی شکایت کے

جی ہاں، ہم وہ آخری نسل ہیں جن کے پاس ایسی ماں ہے…‘‘

جدید تکنیک کے اس دور میں واقعی ایسی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں کہ آئندہ نسل کی ماؤں میں مذکورہ معصومیت ندارد ہی رہیں گی۔ آج تو اسکول اور کالج میں پڑھنے والی لڑکیاں ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنا اکاؤنٹ رکھنا پسند کرتی ہیں، اور ’سیلفی‘ کا تو پوچھیے ہی مت!