• وارانسی کورٹ نے اجئے مشرا کو کورٹ کمیشن سے معطل کرنے کا اعلان کیا۔ غیر ذمہ دارانہ عمل اور تعاون نہ کرنے کے الزام میں ان سے ایڈووکیٹ کمشنر کی ذمہ داری چھینی گئی۔
  • اسپیشل ایڈووکیٹ کمشنر وشال سنگھ نے عدالت میں درخواست دے کر بتایا کہ ابھی سروے رپورٹ تیار نہیں ہوئی ہے، اس کے لیے انھیں مزید 2 دنوں کا وقت ملے۔ وارانسی کورٹ نے یہ مہلت دینے کا اعلان کیا۔
  • دیوار گرانے والی عرضی اور تالاب سے مچھلی نکالنے سے متعلق وارانسی کورٹ میں 18 مئی کو سماعت ہوگی اور امید کی جا رہی ہے کہ کل ہی کوئی فیصلہ آ جائے گا۔
  • وارانسی کورٹ میں ہندو فریق کے وکیلوں نے کہا کہ گیان واپی مسجد کے وضو خانہ کے ٹھیک نیچے موجود شیولنگ تک پہنچنے کے لیے مشرقی سمت میں ایک دروازہ ہے، لیکن وہاں کافی ملبہ پڑا ہے۔ اسے ہٹایا جانا چاہیے۔
  • 17 مئی کو انجمن مسجد کمیٹی کے ذریعہ داخل عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ احاطہ میں جس جگہ شیولنگ ملنے کی بات کہی جا رہی ہے اس جگہ کو محفوظ رکھا جائے۔
  • سپریم کورٹ نے گیان واپی مسجد میں مسلمانوں کو نماز سے نہ روکنے کی ہدایت دی۔
  • عدالت عظمیٰ نے اتر پردیش حکومت کی طرف سے پیش سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ اسے کچھ ایشوز پر ان سے مدد کی ضرورت ہے۔ عدالت نے ہندو فریق اور یوپی حکومت کو نوٹس بھی جاری کیا جس پر 19 مئی تک جواب مانگا ہے۔
  • سپریم کورٹ میں آئندہ سماعت 19 مئی کو ہوگی۔