یوں تو وراٹ کوہلی اور بی سی سی آئی کے مابین اس وقت سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا، لیکن اس کے باوجود کوہلی اور ٹیم کے ساتھی کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کر کے ماحول کو خوشنما بنائے ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ دورے کے دوران فلائٹ میں بھی کوہلی کافی مستی کرتے ہوئے نظر آئے۔ اس دوران جب کوہلی کی نظر ایشانت شرما کے بیگ پر پڑی تو ان کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ دراصل کوہلی جب ایشانت کو پریشان کر رہے تھے تو ان کی نظر اُن کے بیگ پر پڑی۔ بیگ کے اندر رکھے سامانوں کو دیکھ کر کوہلی نے کہا ’’اسے کہتے ہیں بیگ، ایسا بیگ تو میرے پاس بھی نہیں ہے۔‘‘

وراٹ کوہلی نے ایشانت شرما کے بیگ (جس میں ضرورت کے سبھی سامان موجود تھے) کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ بندہ دنیا میں کہیں بھی اس ٹائم بھاگ سکتا ہے۔ اس بیگ میں وہ سب کچھ ہے جو چاہیے۔ ایسا بیگ میں نے پہلے نہیں دیکھا۔ جو یہ بیگ لے کر بھاگے گا وہ دنیا میں کہیں بھی چھٹی منا سکتا ہے۔‘‘

جنوبی افریقہ سیریز کی بات کریں تو وراٹ کوہلی اور ایشانت شرما دونوں کے لیے یہ دورہ کافی اہم ثابت ہونے والا ہے۔ دونوں ہی کھلاڑی اس وقت خراب فارم سے گزر رہے ہیں، لیکن کپتان وراٹ کوہلی کے پاس جنوبی افریقہ میں سیریز جیت کر تاریخ رقم کرنے کا سنہریٰ موقع بھی ہے جس سے وہ اپنے ناقدین کو منھ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔