’خبریں 250 الفاظ میں‘ کے قارئین کے لیے یہاں پیش ہے ایک اور دلچسپ ویڈیو۔ اس وائرل ویڈیو میں ایک ہی جگہ دو کتے، ایک گھوڑا اور دو گدھے کھڑے ہیں۔ وہیں پر ایک الیکٹرک کا تار ہے۔ کتا جب گدھے کے قریب جانے لگتا ہے تو اچانک تار میں سٹ جاتا ہے اور اسے بجلی کا زوردار جھٹکا لگتا ہے۔ اس جھٹکے سے کتا چیختا ہوا بھاگ کھڑا ہوتا ہے۔ کتے کی یہ صورتحال دیکھ وہاں کھڑا گدھا ڈھینچو ڈھینچو کر کے ہنسنا شروع کر دیتا ہے۔ آپ بھی یہ ویڈیو دیکھیں اور محظوظ ہوں۔