ہاتھی کا ایک بچہ کسی طرح ٹائر کے جھولے میں پھنس گیا ہے۔ اس نے بہت کوشش کی اس سے پیچھا چھڑانے کی، لیکن ممکن نہیں ہو پایا۔ بچے کی چیخ و پکار سن کر اس کی ماں یعنی مادہ ہاتھی فوراً وہاں پہنچی۔ دیکھا کہ بچے کا ایک پیر ٹائر میں پھنسا ہے۔ ماں تو آخر ماں ہوتی ہے، اس نے سب سے پہلے بچے کو اپنا لمس دیا، اپنائیت کا احساس کرایا۔ اور پھر ٹائر سے پیر کو نکالنے میں اس کی مدد کی۔ یہ ویڈیو لوگ خوب پسند کر رہے ہیں اور وائرل ہو رہی ہے۔ آپ بھی دیکھیں…