قرآن سے محبت کرنے والوں اور قرآنی تعلیمات حاصل کرنے والوں سے محبت کرنے والوں کی تعداد دنیا میں دن بہ دن کم ہوتی جا رہی ہے۔ لیکن پھر بھی ایسے مخلص افراد کئی بار چلتے پھرتے دکھائی دے جاتے ہیں جو ہمارے لیے کسی مثال سے کم نہیں۔ ملک ترکیہ (پرانا نام ترکی) کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک ایسے ہی مخلص شخص کو مدارس کے طلبا کے درمیان مفت مٹھائی تقسیم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے ’’ترکوں کی قرآن پاک سے محبت۔ ایک ترک تاجر نے مدرسے کے طالب علموں کو آتے دیکھا تو دوڑ کر اپنی دکان سے مٹھائی لے آیا اور مدرسے کے طالب علموں میں تقسیم کی۔‘‘ آپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو۔