انتہائی رومانی اور مشہور جوڑوں میں شمار کیے جانے والے وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما غالباً ایک بار پھر کسی پروجیکٹ میں ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ دونوں کو گزشتہ دنوں ممبئی میں ایک اسٹوڈیو کے باہر دیکھا گیا جہاں وہ ایک خاص انداز میں نظر آئے۔ وراٹ نیلی رنگ کی پگڑی پہنے ہوئے تھے جبکہ انوشکا پیچ کلر کا ایتھنک سوٹ زیب تن کیے ہوئی ہیں۔ پہلے تو وراٹ کو پگڑی میں دیکھ کر لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ہوا کہ آخر انھوں نے ’پگڑی‘ کیوں پہنی ہوئی ہے۔ پھر اندازہ ہوا کہ وہ کسی نئے پروجیکٹ کا حصہ بننے والے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان وراٹ سردار کا گیٹ اَپ اختیار کیے ہوئے فون پر کسی سے بات کر رہے ہیں۔ اس دوران فوٹوگرافرس نے انہیں اپنے کیمرے میں قید کر لیا۔ سردار کے لُک میں وراٹ کوہلی کافی ہینڈسم لگ رہے ہیں۔ ان کے ساتھ نظر دکھائی دے رہیں اہلیہ انوشکا شرما کی سادگی کے بھی لوگ قائل ہو رہے ہیں۔
اب وراٹ کوہلی کے چاہنے والے اس انتظار میں ہیں کہ جلد وراٹ کوہلی کا سردار لُک انھیں ویڈیو کی شکل میں دیکھنے کو ملے۔ ویسے وراٹ اور انوشکا ماضی میں بھی کئی اشتہارات میں ایک ساتھ نظر آ چکے ہیں جس میں ان کی جوڑی کو لوگوں نے خوب پسند کیا تھا۔ اب انتظار ہے اس سرپرائز کے سامنے آنے کا کہ وراٹ نے پگڑی کیوں پہنی ہے اور انوشکا ان کے ساتھ کس انداز میں نظر آئیں گی۔