آئی پی ایل کے افتتاحی میچ سے قبل کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے اسٹار کھلاڑی سنیل نرائن حجام بن گئے ہیں۔ ایک ویڈیو میں وہ ٹیم کے نئے کپتان شریئس ایّر کی شیونگ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایّر نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر یہ ویڈیو شیئر کیا ہے اور انہوں نے سنیل نرائن کو ٹیم کا آفیشیل حجام قرار دے دیا ہے۔
ویڈیو میں سنیل نرائن کپتان شریئس ایّر کی ٹریمر مشین سے داڑھی سیٹ کر کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران شریس ایّر کہہ رہے ہیں’’باربر (حجام) سنیل کے ساتھ، میری ٹیم کے پروفیشنل باربر ہیں۔ یہ آفیشیل اعلان ہے۔‘‘ آئی پی ایل کے آغاز سے قبل سنیل نارائن اور شریئس ایّر کا یہ انداز لوگوں کو کافی پسند آ رہا ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں سے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے کرکٹ شیدائیوں کو کافی امیدیں وابستہ ہیں۔
غور طلب ہے کہ کولکاتا نے سنیل نرائن کو 6 کروڑ روپے میں ریٹین کیا ہے جبکہ دوسری طرف شریئس ایر کو 12.25 کروڑ روپے میں خرید کر انہیں ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال ایّر دہلی کیپٹلس کی طرف سے کھیل رہے تھے۔ اس مرتبہ انھوں نے خود میگا آکشن میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ کولکاتا کی ٹیم میں آندرے رسیل، وینکٹیش ایّر، اجنکیا رہانے، نتیش رانا، پیٹ کمنس، شیوم ماوی، محمد نبی، ٹم ساؤتھی جیسے کھلاڑی بھی شامل ہیں، جس میں 17 ہندوستانی اور 8 غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔ گزشتہ سال ٹیم نے خراب آغاز کے باوجود فائنل تک کا سفر طے کیا تھا۔