ایلینس (دوسرے سیارہ کے باشندے) ہماری زمین پر کسی بھی وقت حملہ کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے وہ ایسٹیرائیڈ (خلاء میں تیرتی چھوٹی-بڑی چٹانوں کی مانند شئے) کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ دعویٰ الباما میں یو ایس ایئر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے پروفیسر پال اسپرنگر نے ’سَن آن لائن‘ کو دیے انٹرویو کے دوران کیا ہے۔ امریکی پروفیسر کا کہنا ہے کہ ایلینس شہروں اور دنیا کے سبھی وسائل کو تباہ کرنے کے لیے ایسٹیرائیڈس کو بموں کی طرح استعمال کریں گے۔ حملے سے پہلے ایلینس یو ایف او (اڑنے والی نامعلوم شئے) کے ذریعہ زمین کا معائنہ کریں گے۔

پروفیسر اسپرنگر کا ماننا ہے کہ اگر ایلینس کا حملہ ہوتا ہے تو یہ بالکل ویسا ہی ہوگا جیسا یوروپیوں نے امریکہ پر 300 سال قبل کیا تھا۔ یعنی وسائل کو لوٹا جائے گا اور مقامی باشندوں کو غائب کر دیا جائے گا۔ امریکی پروفیسر کے مطابق ایلینس خانہ بدوش کی طرح ہو سکتے ہیں جو وسائل کے لیے سیاروں کی تلاش کر رہے ہوں۔

امریکی پروفیسر نے یہ دعویٰ ایسے ماحول میں کیا ہے جب 340 فیٹ کی چوڑائی والا ایسٹیرائیڈ زمین کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ پروفیسر اسپرنگر کا کہنا ہے کہ دنیا کے نیوکلیائی اسلحوں کو لیزر یا پھر گائیڈیڈ ایسٹیرائیڈ سے تباہ کیا جا سکتا ہے۔ حالانکہ ممکنہ حملے سے بچنے کے لیے فوج کے پاس متبادل موجود ہے۔ مثلاً کسی بھی حالت میں زندہ بچے رہنا ہوگا، اور پھر ایلینس اور ان کی ٹیکنالوجی کو پکڑنے کی کوشش کرنی ہوگی۔