ڈاکٹر رسی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک دلچسپ ویڈیو گزشتہ 21 اگست کو شیئر کی ہے۔ آپ نے انسان کو انسان یا پھر کسی دوسری شئے کی تصویر بناتے ہوئے تو کئی بار دیکھا ہوگا، لیکن ڈاکٹر رسی کے ذریعہ شیئر ویڈیو میں ہاتھی تصویر بناتے دکھائی دے رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ہاتھی جو تصویر بنا رہا ہے، وہ ایک ہاتھی کی ہی ہے۔ ڈاکٹر رسی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، آپ بھی دیکھیے۔