انسٹاگرام پر ایک ویڈیو گزشتہ اکتوبر میں ڈالی گئی ہے جو سبھی کو حیران کر رہی ہے۔ ویڈیو میں ایک دکاندار چکن فرائی کر رہا ہے۔ پھر وہ کھولتے ہوئے تیل سے چکن کو اپنی انگلیوں سے نکالتا ہے۔ اس کی انگلیوں پر اس کا کچھ اثر نہیں ہوتا۔ ویڈیو پوسٹ کرنے والے شخص نے یہ سوال بھی کیا ہے کہ ’’ان کے ہاتھ جلتے نہیں ہیں؟ کھولتے گرم تیل میں ہاتھ ڈال کر نکالا فرائیڈ چکن۔ علی چکن سنٹر پر۔‘‘ ویڈیو غالباً جے پور کے علی چکن سنٹر کا ہے۔ ویڈیو میں دکاندار کئی بار اپنی انگلیوں کو تیل میں ڈالتا دکھائی پڑتا ہے۔ ایک انسٹاگرام یوزر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے ’’یہ ہاتھ مجھے دے دے ٹھاکر۔‘‘ آپ بھی دیکھیے یہ ویڈیو۔