فیس بک پر دو ایسے دکانداروں کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو اداکاروں اور سیاستدانوں کی آواز نکالنے میں ماہر ہیں۔ چڈی اور پاجامہ فروخت کرنے والے یہ دکاندار دیکھنے معمولی ہیں، لیکن غیر معمولی صلاحیت کے مالک ہیں۔ یہ شاہ رخ خان، لالو پرساد، راج کمار، گووندا جیسے متعدد شخصیتوں کی آواز نکالتے ہیں۔ ویڈیو میں دونوں دکاندار اپنا سامان فروخت کرنے کے لیے ان آوازوں کا استعمال کرتے ہیں۔ یقیناً آپ کو بھی یہ ویڈیو خوب پسند آئے گی۔