کیٹرینہ کیف بالی ووڈ کی ٹاپ اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔ حال ہی میں وہ وکی کوشل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی اس اداکارہ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی بڑے تعلیمی ادارے سے فارغ ہیں لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔ ان کے بارے میں آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ وہ کبھی اسکول گئیں ہی نہیں۔

دراصل کیٹرینہ کے والد محمد کیف کشمیری نسل کے برٹش بزنس مین تھے اور ماں سوجین برطانوی خاتون تھیں۔ کیٹرینہ کے والدین اکثر مختلف ممالک کے سفر پر رہتے تھے اس لیے کیٹرینہ کا اسکول میں داخلہ ممکن نہیں ہو سکا۔ کیٹرینہ کا بچپن 18 ملکوں میں گزرا جس کی وجہ سے وہ اسکولی تعلیم سے محروم رہیں۔ حالانکہ کیٹرینہ کو پڑھانے کے لیے ایک ہوم ٹیوٹر رکھا گیا تھا۔ 14 سال کی عمر میں ہی انہوں نے ماڈلنگ شروع کر دی تھی۔ کیٹرینہ اپنے ماڈلنگ کیریئر میں اتنا آگے نکل گئیں کہ انہیں پیچھے مڑ کر دیکھنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ نتیجہ کار ان کی پڑھائی کسی تعلیمی ادارے میں نہیں ہو سکی، پھر بھی ان کی انگریزی کا ہر کوئی دیوانہ ہے۔

کیٹرینہ کیف کی فیملی کی بات کریں تو ان سے 3 بڑی اور 3 چھوٹی بہنیں ہیں۔ ان کا ایک بڑا بھائی بھی ہے۔ کیٹرینہ اس وقت بالی ووڈ میں سب سے زیادہ فیس لینے والی اداکاراؤں میں شامل ہیں۔ انہوں نے تیلگو اور ملیالم فلموں میں بھی کام کیا ہے۔