امریکہ کے جارجیا واقع سنٹرل اسٹیٹ ہاسپیٹل کو دنیا کا سب سے بڑا پاگل خانہ مانا جاتا ہے۔ جنوری 2020 میں کچھ لوگوں کو اس پاگل خانہ کی سیر کرائی گئی تھی۔ اس وقت سے ہر ماہ ایک بار اسے سیاحت کے لیے کھولا جانے لگا۔ اب یہاں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ حالانکہ اس وقت پورے اسپتال کا چھوٹا سا حصہ ہی استعمال میں ہے، لیکن ماضی میں یہاں ایک ساتھ 12000 سے زیادہ لوگوں کا علاج ہوتا تھا۔
اس اسپتال کا دورہ صرف ایسے سیاح کرتے ہیں جو ہمت والے ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ لوگوں کے مطابق اسپتال میں بھوت رہتے ہیں۔ دراصل دنیا کے اس سب سے بڑے پاگل خانہ کا ماضی دلچسپ بھی ہے اور خوفناک بھی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ہاسپیٹل 1842 میں تعمیر ہوا تھا اور 1960 تک یہ دنیا کا سب سے بڑا پاگل خانہ مانا جانے لگا۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس پاگل خانہ کے میدان میں 25 ہزار سے زیادہ مریضوں کو دفنایا جا چکا ہے۔
مقامی باشندوں کے مطابق یہاں عجیب عجیب سے واقعات پیش آئے جس کی وجہ سے لوگوں کی تعداد لگاتار کم ہونے لگی۔ اب حالت یہ ہے کہ تقریباً 1000 ایکڑ میں تعمیر اسپتال میں تقریباً 300 لوگوں کا ہی علاج چلتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ خالی حصے بھوتوں کا مسکن بن چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 200 سے زیادہ خالی پڑی عمارتوں میں بھوت پکڑنے والے لوگ آنے لگے۔ حالانکہ کوئی بھی واقعہ مصدقہ نہیں ہے۔